Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان نیوزی لینڈ کی میزبانی کےلئے تیار

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 2023میں کھیلی جانیوالی ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے لیے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کیوی وفد کو پاکستانی ایجنسیوں نے بریفنگ دی۔

اس چار رکنی وفد میں معروف سیکیورٹی ماہر ریگ ڈیکاسن، سائمن لیسلے، گریگ مین اور ہیتھ مل شامل تھے ۔

نیوزی لینڈ اپنے پاکستان دورے کے دوران پانچ ایک روزہ اور پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گا ۔

گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے سکیورٹی وفد نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کادورہ کیا۔

اس موقع پر پی سی بی کے نمائندوں اور سیکورٹی حکام نے ان کو مختصر بریفنگ دی، اور ٹیم کی سٹیڈیم میں حفاظت بارے رپورٹ بھی پیش کی۔

جس کے بعد سیکورٹی وفد کو آر پی او آفس میں مکمل بریفنگ دی گئی، جس میں تمام ایجنسیوں کے نمائندے شریک تھے ۔

ایس ایس پی آپریشن نے بریفنگ دیتے ہوئے فول پروف سیکورٹی انتظامات بارے بتایا ، اور جون میں ہونے والے ویسٹ انڈیز ٹیم کے دورے کے تجربات بھی شیئر کئے ۔

وفد کو بتایاگیا کہ ٹیم کی سیکورٹی کویقینی بنانے کےلئے مختلف روٹس رکھے جاتے ہیں، جبکہ ٹیموں کی ہوٹل سے سٹیڈیم تک پہنچے تک ہیلی کاپڑ سے سیکورٹی دی جاتی ہے ۔

سیکورٹی وفد نے حساس ادارں کے نمائندوں سے سوال بھی کئے اور ان کے جوابات سے مطمیئن بھی ہوئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمان وفد سیکورٹی کے انتظامات سے بہت مطمین تھا ، جس کے بعد امکانات روشن ہوگئے ہیں کہ ملتان ایک اور انٹرنیشنل سیریز کی میزبانی کرے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button