ملتان : پاک ساؤتھ افریقہ سیریز کےلئے تیاریارں جاری
ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرکٹ شائقین کو بہترین ماحول فراہم کرنے کے لئے ملتان کرکٹ سٹیڈیم اور روٹس پر مثالی انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلے میں جنوبی افریقہ کی وومن کرکٹ ٹیم 16 ستمبر سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں اپنے میچز کا اغاز کرے گی، اس حوالے سے فول پروف سکیورٹی پروگرام تشکیل دیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر افس میں پی سی بی حکام اور ضلعی انتظامیہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف نے کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی، ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے دورہ ملتان کے حوالے سے بھی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، اس حوالے سے تمام ضلعی محکموں کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
وسیم حامد سندھو نے مزید کہا کہ ضلعی پولیس اور سیکیورٹی ادارے میگا کرکٹ ایونٹس کے موقع پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ رکھیں گے جبکہ ٹیموں کے روٹس اور کھلاڑیوں کی حفاظت پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔