ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام شروع ہونے والی انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ ملتان ریجن کے سلسلہ میں ملتان ڈسٹرکٹ کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
محمد ارسلان خان صدر ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اور امجد رزاق بھٹہ سیکرٹری نے محمد منظور لطیفی کو ٹیم کا منیجر جبکہ راؤ عرفان کو کپتان نامزد کیا، عامر سجاد ٹیم کے کوچ ہونگے، دیگر کھلاڑیوں میں مزمل ابتسام، حافظ محمد کامران، سلمان علی، شعیب معاذ بن اکبر، فصیع رفیع، نعمان شاہ، ابراہیم عباس، وسیم رسول، اللّٰہ نواز، عبدالرافع گیلانی، محمد اکرم، محمد زاہد، علی فاروق وکٹ کیپر جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں محمد اویس، مدثر وزیر، عبداللّٰہ فرخ، عالم زیب خان اور شہباز اسامہ شامل ہیں۔
ٹیم اپنا پہلا تین روزہ میچ آج قائد اعظم کرکٹ اسٹیڈیم ساہیوال میں ساہیوال ڈسٹرکٹ کے خلاف کھیلے گی۔
دریں اثناء صدر ارسلان خان سیکرٹری امجد رزاق بھٹہ فنانس سیکرٹری، جاوید اقبال نائب صدر، محمد ارشاد سونی نے ملتان ٹیم کو نیک تمناؤں کے ساتھ ساہیوال کے لیے رخصت کیا۔