ملتان ڈسٹرکٹ ون ڈے ناک آؤٹ کرکٹ چیمپین شپ
ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری ملتان ڈسٹرکٹ ون ڈے ناک آؤٹ کرکٹ چیمپین شپ کے سلسلہ میں کھیلے گئے میچ میں سعید میموریل نے راکس کرکٹ کلب کو 54 رنز سے شکست دیدی۔
سعید میموریل نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 240رنز بنائے، اطہر حمید 84 صداقت حسین 62 ناٹ آوٴٹ اور عمر امتیاز نے 42 رنز یاسر جبار نے 24رنز بنائے، راکس کلب کی طرف سے عمر فاروق اشرف نے دو علی رضا عمران افضل اور محمد طلحہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بعد میں کھیلتے ہوئے راکس کلب 186رنزپر آوٹ ہوگئی علی رضا 98 واجد علی 26 رنز بنائے سعید میموریل کی طرف سے اکبر حسین اور محمد عابد تین تین فردیل نے دو جبکہ جبکہ ذیشان نے ایک وکٹ حاصل کی، مین آف دی میچ اطہر حمید قرار پائے۔
وسیم شاہ محمد آصف ایمپائرز جنید اقبال سکورر تھے آج فالکن کرکٹ کلب ملتان اور رانا کرکٹ کلب ملتان کے مابین میچ کھیلا جائے گا۔