ملتان ڈسٹرکٹ ون ڈے ناک آؤٹ کرکٹ چیمپین شپ
ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری ملتان ڈسٹرکٹ ون ڈے ناک آؤٹ کرکٹ چیمپین شپ کے سلسلہ میں کھیلے گئے میچ میں خان سپورٹس کرکٹ کلب ملتان نے ہما میموریل کرکٹ کلب ملتان کو نو وکٹ سے ہرا دیا۔
ہما میموریل نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 240رنز بنائے، زاہد حسین 66، محمد شاذل 45، اصغر بھٹی 38، خضر بٹ نے 24 رنز بنائے ۔
خان سپورٹس کی طرف سے عمیر افتخار نے 4 محمد نعمان اور ذیشان نواز نے دو دو جبکہ نعمان نذر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
خان سپورٹس نے مطلوبہ ہدف با آسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، محمد نعمان فیاض نے 116ناٹ آؤٹ رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے، نعمان نذر 58 اور احمد سعید نے 55 ناٹ آوٴٹ سکور بنائے واحد وکٹ حافظ وحید نے حاصل کی۔
محمد عرفان اور وسیم شاہ ایمپائرز جنید اقبال سکورر تھے، آج آغا ینگسٹر اور سپنا کلب کے مابین میچ کھیلا جائے گا۔