ملتان ڈسٹرکٹ ٹی 20 لیگ کرکٹ چیمپئن شپ

ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری ملتان ڈسٹرکٹ ٹی 20 لیگ کرکٹ چیمپئن شپ میں ملتان ینگسٹر نے پاک الیون کو نو رنز سے جبکہ فالکن کلب نے قاسم باغ ینگسٹر کو دس وکٹ سے شکست دیدی۔
ملتان ینگسٹر نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹ کے نقصان پر 154رنز بنائے، ندیم 75 جبکہ سیف نے 20 رنز بنائے، پاک الیون کی طرف سے دانش نے تین جبکہ عبدالرحمان اور افتخار افضل نے دو دو وحید ستار اور فرقان افضل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بعد میں کھیلتے ہوئے پاک الیون پانچ وکٹ کے نقصان پر 145رنز بنا سکی، عبدالرحمان افضل اور افتخار افضل نے 37 37ناٹ آوٴٹ اور شعیب احمد نے 30 رنز بنائے، ملتان ینگسٹر کی طرف سے وسیم عرفان نے دو دو جبکہ نعمان نے ایک وکٹ حاصل کی، مین آف دی میچ ندیم قرار پائے۔
دوسرے میچ میں قاسم باغ ینگسٹر 86 رنز پر آوٹ ہوگئی، قاسم گل نے 39 نوید اکرم 19 اور محمد شاہد ریاض 10 رنز بنائے، فالکن کی طرف سے رضوان الحق نے چار محمد عثمان نے تین وکٹ حاصل کیں فالکن کلب نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا، عاطف رحمان 44 ناٹ آوٴٹ عبدلاحد 41 ناٹ آوٹ بنائے۔
محمد مرسلین طارق محمود عبد الرؤف اور نورالدین قمر ایمپائرز عماد حسن اور یوسف اکرم سکورر تھے۔