Breaking NewsNationalتازہ ترین

گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوں، میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی جاری

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویزن بھر میں گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوں، میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی جاری ہے۔

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے بتایا کہ ڈویژن میں 133 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 15 روز میں 10374 چھاپے مارے۔

30 لاکھ روپے جرمانہ، 23 مقدمات درج، 94 افراد گرفتار کئے گئے۔ اوپن مارکیٹ میں چینی کی سرکاری نرخ پر دستیابی کیلئے 468 چھاپے مارے گئے۔27 خلاف ورزیوں پر 63 ہزار جرمانہ, 3 گرانفروش گرفتار کئے۔

ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب کی مصنوعی مہنگائی مافیا کی سرکوبی کے واضح احکامات ہیں۔

ڈویژن میں 158 میرج ہالز کو چیک کیا گیا۔1لاکھ 45 ہزار روپے جرمانہ،3 ایف آئی آر درج کی گئیں۔

میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1میرج ہال کو سربمہر,1شخص گرفتار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ زیادہ خلاف ورزی ون ڈش، وقت کی پابندی کیخلاف پائی گئیں۔

ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ میرج ہالز انتظامیہ اور شہری حکومتی احکامات پر ہر صورت عملدرآمد کریں ، بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں