Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

کوہسار فیسٹیول ٹیبل ٹینس گرلز چیمپئن شپ میں ملتان ڈویژن کی تیسری پوزیشن

سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام بھوربھن مری میں 12 جون سے 16 جون تک جاری رہنے والے کوہسار انڈر 17فیسٹیول میں ملتان کی گرلز ٹیم نے ٹیبل ٹینس میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان جو کہ ٹیم کی قیادت بھی کرریے تھے کہ مطابق اس خوبصورت فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری یوتھ افئیر اینڈ سپورٹس پنجاب اسد الله فیض تھے۔

اس ایونٹ میں پنجاب کی نو ڈویژن ۔ملتان۔سرگودھا۔گوجرانوالہ۔لاہور۔ساہیوال۔فیصل آباد۔راولپنڈی۔بہاولپور اور ڈی جی خان کے انڈر 17بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے انٹر ڈویژنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کی۔

جس میں راولپنڈی ڈویژن نے پہلی۔بہاولپور نے دوسری جبکہ ملتان ڈویژن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ملتان ٹیم میں صبا۔سعدیہ۔اور ایمن شامل تھیں، جبکہ سائرہ شبنم ٹیم کی کوچ تھیں ۔

ملتان ڈویژن کی گرلز ٹیم کی شاندار کارکردگی پر کھیلوں بطور خاص ٹیبل ٹینس سے وابستہ شخصیات نے ٹیم اور آفیشلز کے ساتھ ساتھ رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان کو مبارکباد دی، اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ملتان ڈویژن کے کھلاڑی دیگر کھیلوں میں بھی اپنے شہر کا نام روشن کریں گے۔

اختتامی تقریب میں ملتان گرلز ٹیبل ٹینس ٹیم نے ندیم قیصر ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب سے ٹرافی وصول کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button