Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان ڈویژن کی فٹ بال ٹیم کے ٹرائلز مکمل ہوگئے

ملتان ڈویژن کی فٹبال ٹیم کے چناؤ کیلئے دو روزہ ٹرائلز کے آخری روز 50 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔

جس میں 16 رکنی اسکواڈ کی سلیکشن کی گی۔ کھلاڑیوں کا تین روزہ تربیتی کیمپ لگایا جائے گا۔ جبکہ ٹیم 23 جنوری کو لاہور کے لیے روانہ ہوگی ۔

سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین میاں جاوید قریشی ، کوارڈینیٹر چوہدری نعیم ، ارکان رانا باقر، عارف محمود، شیخ مقیم احمد، افضل نیازی، مظہر کلیم بلا، بشیر احمد نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔

جبکہ مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی ندیم قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں کھیلوں کے حوالے سے بہت ٹیلنٹ مجود ہے۔

یہاں کے کھلاڑیوں نے نہ صرف قومی بلکہ بین الااقوامی سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ ملتان ڈویژن کی فٹبال ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button