Breaking NewsNationalتازہ ترین

ڈویژنل امن کمیٹی نے امن و بھائی چارے کا علم بلند رکھنے کا بھی اعلان کردیا

کمشنر ملتان انجینئر عامر خٹک نے کہا ہے کہ تمام مسالک کے علماء کرام نے محرم الحرام کے موقع پر مثالی امن امان کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

دین اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈویژنل امن کمیٹی نے امن و بھائی چارے کا علم بلند رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ شرپسندی کی حوصلہ شکنی کی جاسکے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈویژنل امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو ،ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن سرفراز احمد سمیت لودھراں، وہاڑی اور خانیوال کے ڈپٹی کمشنرز اور علماء کرام نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں علامہ فاروق خان سعیدی ،عبدالحق مجاہد ،مفتی محمد عثمان اور علی رضا گردیزی نے کہا کہ محرام الحرام کے موقع پر مثالی انتظامات کی انتظامیہ سے توقع رکھتے ہیں۔

اس حساس موقع پر معاشرے کا ہر فرد قیام امن کیلئے انتظامیہ کے ساتھ کھڑا ہے، جبکہ مزین چاون ،خاور حسنین بھٹہ اور اصغر عباس نقوی نے مسائل و مطالبات بیان کرتے ہوئے کہا کہ روٹس پر تجاوزات آپریشن اور صفائی کے موثر اقدامات کرنے ناگزیر ہیں۔

انہوں نے یقین دلایا کہ انتظامیہ کی جانب سے جاری لاء اینڈ آرڈر کی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔

کمشنر انجنئیر عامر خٹک نے صدارتی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء کرام کی دھرتی ہمیشہ سے امن کا پیغام عام کرتی آئی ہے، لاؤڈ سپیکر ایکٹ اور وال چاکنگ سے سختی سے نمٹیں گے۔

عامر خٹک نے کہا کہ ڈویژن میں مثالی امن و امان کی روایات برقرار رکھیں گے، اس مقصد کے حصول کیلئے جلوس کے روٹس پر کمیرے اور بھرپور سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ تمام مسالک کے علماء کرام کا گلدستہ امن بحالی کیلئے سجایا گیا ہے۔ امام بارگاہوں، مجالس اور روٹس پر صفائی کے مثالی انتظامات ہونگے۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ شرپسندی کو ہوا دینے والے عناصر کا کڑا احتساب کرینگے۔

لائسنداران کے مطالبے پر بارشوں کے پیش نظر روٹس کلئیر کرنے کے کام کو مزید تیز کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں امن کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ نے قیام امن کیلئے ایک پلیٹ فارم پر ورکنگ پلان پر بھی اتفاق کیا۔

بعد ازاں اجلاس میں ملک کی تعمیر و ترقی و امن امان کیلئے دعا بھی کرائی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں