Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ستائیسویں پنجاب کراٹے چیمپئن شپ ساہیوال میں شرکت کے لیے ملتان ڈویژن ٹیم کا اعلان

ستائیسویں پنجاب کراٹے چیمپئن شپ ساہیوال میں شرکت کے لیے ملتان ڈسٹرکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سپورٹس جمنیزیم ہال ملتان میں ٹرائلز کا انعقاد ڈویژنل سیکرٹری کراٹے خالد حلیم مرزا کی نگرانی میں ہوا ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف بھی موجود تھے۔

ریفری ججنگ کے فرائض خالد عمران، فرخ سجاد، طاہر قریشی نے سر انجام دیئے۔ ٹیم منیجر خالد عمران جبکہ کوچ فرخ سجاد ہوں گے۔

چیمپئن شپ میں فرحان احمد، سمیع اللہ، عظمت اللہ، ثناء اللہ، ایوب خان، ایان عظیم مرزا، جنید اختر مختلف ویٹ کیٹگری میں ملتان کی نمائندگی کریں گے۔

ملتان ڈویژن کی ٹیم جمعۃ المبارک کو روانہ ہوگی، جبکہ چیمپئن شپ کا انعقاد یکم اور دو جنوری کو ساہیوال میں ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button