ملتانی ٹیچر کا بڑا اعزاز

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول پیراں غائب ملتان کی ٹیچر ماریہ اکرم کا اعزاز پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر دو لاکھ انعام اور بیسٹ ٹیچر ایوارڈ حاصل کیا۔
تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کے زیر اہتمام صوبائی سطح پر لاہور میں منعقدہ جشن سٹیم کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول پیراں غائب ملتان کی ای ایس ٹی (سائنس) ٹیچر ماریہ اکرم کو پنجاب کی بہترین ٹیچر کے اعزاز سے نوازا، دو لاکھ روپے انعامی چیک اور بیسٹ ٹیچر ایوارڈ بھی دیا۔
سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے پنجاب کی بہترین ٹیچر کا اعزاز حاصل کرنے والی ماریہ اکرم اور گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول پیراں غائب کی پرنسپل مسز گلشن نزیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فرض شناس اور محنتی اساتذہ ہمارا فخر ہیں۔
انہوں نے ٹیچر ماریہ اکرم کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔