Breaking NewsSportsتازہ ترین
ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ: ملتان جمخانہ نے کمبائنڈ ینگسٹر کو آٹھ وکٹ سے شکست دیدی

ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام جاری ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپین شپ ون ڈے ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے کھیلے گئے میچ میں ملتان جمخانہ نے کمبائنڈ ینگسٹر کو آٹھ وکٹ سے شکست دیدی۔
کمبائنڈ ینگسٹر پہلے کھیلتے ہوئے 144 کے مجموعی سکور پر آوٹ ہوگئی، شہباز 33 فرہاد 29 رنز بنائے، ملتان جمخانہ کی طرف سے محمد احمد 3 علی رضا 2 سجاد حسین عبداللٰلہ طارق محمد موسی اور سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بعد میں کھیلتے ہوئے ملتان جمخانہ نے مطلوبہ ہدف باآسانی دو وکٹ پر پورا کرلیا، ذیشان 62واجد ملک 56 ناٹ آوٴٹ رنز بنائے، عاطف نے دونوں وکٹ حاصل کیں۔
دلشاد علی محمد آصف ایمپائرز عماد حسن سکورر تھے۔