Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز میں گردے کا پہلا کامیاب ٹرانسپلانٹ

جنوبی پنجاب میں صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا گیا، ملتان انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز میں گردے کا پہلا کامیاب ٹرانسپلانٹ کر لیا گیا۔
کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کڈنی سنٹر کا دورہ کیا، ڈونر اور مریض سے ملاقات کی۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار صحت کے شعبے میں اصلاحات کو از خود مانیٹر کررہے ہیں۔صحت کی سہولیات تک شہریوں کی سہل رسائی حکومت پنجاب کی ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کڈنی کی پیوندکاری کرنے والی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ کڈنی ٹرانسپلانٹ سے اس خطے کے لاکھوں مریضوں کو نئی زندگی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ مریض اور ڈونر دونوں روبہ صحت ہیں، اور ان سے ملکر انتہائی خوشی ہوئی۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ گردے کی مفت پیوندکاری سے غیر قانونی دھندہ کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
اس موقع پر ہیڈ انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز ڈاکٹر علی عمران زیدی نے کہا کہ مریض وقار کو انکی اہلیہ غزالہ نے گردہ عطیہ کیا ہے۔
مریض کو ایک سال تک مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔ ڈونر خاتون کو بھی انڈر آبزرویشن رکھا جائے گا۔ایک سال میں گردہ پیوندکاری کے 24 مفت آپریشن کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملتان انسٹیٹیوٹ آف کڈی ڈیزیز کو گردہ کی پیوندکاری کی اجازت ملنا اعزاز ہےسرجن ٹیم میں ڈاکٹر علی عمران زیدی، ڈاکٹر سلمان ارشد،ڈاکٹر تنویر الحق شامل تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button