Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان : میپکو کینٹ سب ڈویژن کے ایس ڈی او دفتر سے غائب

میپکو ملتان کینٹ سب ڈویژن میں تعینات ہونے والے نئے ایس ڈی او مطاہر بھٹہ دفتر سے غائب رہنے لگے۔ چارج سنبھالنے کے ایک ماہ بعد بھی دفتر میں نہ بیٹھے، عملے کو بھی فائلوں پر دستخط کروانے گھر جانا پڑتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کینٹ سب ڈویژن کے ایس ڈی او مطاہر (افضل) بھٹہ کو چارج سنبھالے ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ بیت گیا ، تاحال وہ دفتر میں بیٹھنے پر آمادہ نہیں، عملے کو ضروری فائلوں پر دستخط کےلئے تمام کاغذات ان کے گھر لے جانے پڑتے ہیں، ہر روز کی اس مشق سے عملہ بھی نالاں نظر آتا ہے۔

رمضان المبارک میں نئے کنکشنز کی موصول ہونے والی درخواستوں پر تبادلہ ہونے والے ایس ڈی نے بھی دستخط نہ کئے، اور کام نئے آنے والے ایس ڈی او کے لئے رکھ چھوڑا، اور نئے ایس ڈی او مطاہر بھٹہ بھی نئے کنکشن کی درخواستوں پر دستخط کرنے سے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں، جبکہ عوام الناس ڈیمانڈ نوٹس کے حصول کے لیے دفتر چکر لگا کر تھک چکے ہیں۔

متاثرین اور دفتری عملہ کا کہنا ہے کہ افسران بالا صورتحال کا نوٹس لیں تاکہ صورتحال میں بہتری آئے، اور عوام کو ریلیف ملے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button