ملتان پی ڈی نے فیصل آباد پی ڈی کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن (PPDCA) کے زیر اہتمام اور انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس، شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے نیشنل چیمپیٸن شپ کے میچز کراچی کے علاوہ دیگر شہروں میں کھیلے گئے۔
اسپورٹس گراٶنڈ ملتان میں فیصل آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔ عدنان علی نے 48 بالوں پر 3 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے، خالد اکبر نے 41 اور عبداللہ نے 35 رنز بنائے۔
ایم طارق اور جہانزیز ٹوانہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں ملتان پی ڈی نے مطلوبہ ہدف 190 رنز 14.3اوورز میں صرف 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیٸے۔ محمد زمان نے 43 گیندوں پر 9 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 102 رنز بنائے، غلام محمد نے عمدہ نصف سنچری 50 رنز ناٹ آؤٹ بنائے جبکہ ملطوب قریشی نے 26 رنز بنائے۔ عدنان بٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ریجنل ہیڈ ملتان بہاولپور جمیل کامران نے ملتان کے محمد زمان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔