Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان : ڈویژنل و پولیس انتظامیہ نے ضمنی الیکشن بارے انتظامات مکمل کرلئے

کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک ، آر پی او ملتان ریجن راجہ رفعت نے پولنگ سٹیشنوں کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔

کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ ڈیٹا کے مطابق ضلع ملتان ،لودھراں میں 1382 پولنگ بوتھ،418 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

362263 مرد ووٹرز، 312996 خواتین مرد ووٹرز ووٹ کاسٹ کریں گی۔

الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کیلئے مکمل معاونت فراہم کررہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں گے۔

انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے انتظامیہ الیکشن کمیشن کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی، ووٹرز کو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لئے پرامن ماحول فراہم کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ پولنگ اسٹیشنز میں بجلی اور پانی کی فراہمی کے تمام انتظامات کو یقینی بنائیگی۔

پولنگ اسٹیشنز کے اندر صفائی ستھرائی کے بھرپور انتظامات کئے جارہے ہیں۔تمام پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز کیلئے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں۔

سیاسی جماعتیں،سول سوسائٹی پرامن الیکشن کیلئے انتظامیہ سے تعاون کرے۔

آر پی او ملتان ریجن راجہ رفعت نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا۔پولنگ کا عمل پر امن انداز میں کروانے کیلئے بہترین حکمت عملی،سخت سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

ضلع ملتان، لودھراں میں 7000 سے زائد پولیس جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

کمشنر ملتان عامر خٹک، آر پی او راجہ رفعت نے آر او سے ملاقات کی، انتظامات بارے بات چیت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button