Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

صوبہ ملتان وقت کی آواز ہے : احسان سدوزئی

تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی صدر خانزادہ ایم احسان خان سدوزئی نے کہا کہ صوبہ ملتان کے عملی قیام سے ہی خطہ کی مظلوم عوام کی محرومیوں کا خاتمہ ممکن ہے۔

یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ ملتان جب ایک صوبہ تھا تو اس خطہ کی عوام خوشحال زندگی بسر کررہی تھی پھر غیروں کی سازش اور اپنوں کی غداری کی بدولت ملتان کی عوام کو غربت، افلاس اور محرومیوں کے اندھیروں میں دھکیل دیا گیا۔

اسی تاریکی کو اجالے میں بدلنے کے لئے تحریک صوبہ ملتان کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی تعصب کے بغیر عوام کو ترقی و خوشحالی کے سفر پر روانہ کیا جائے۔

انہوں نے خیالات کا اظہار گزشتہ روز تحریک صوبہ ملتان کے زیر اہتمام ایک خصوصی مجلس مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سماجی و سیاسی رہنماؤں ڈاکٹر فاروق لنگاہ، انعام اللہ شیخ، جواد امین قریشی اور عرفان الحق حقانی نے اپنے الگ الگ اظہار خیال میں کہا کہ انتظامی صورت میں پنجاب کی تقسیم کا مطالبہ کسی صورت غیر آئینی نہیں۔

ترقی یافتہ ممالک میں آبادی کے لحاظ سے وسائل کی عمدہ تقسیم کے لئے چھوٹے چھوٹے یونٹس بنا دئیے جاتے ہیں تاکہ اختیارات کے ساتھ ساتھ عوام کو ان کا حق آسانی سے میسر رہے۔

اسی صورتحال میں ان ممالک کی آزادی یا خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آتی۔

بدقسمتی سے ہمارے ملک میں جب بھی کوئی ایسا مطالبہ کرتا ہے تو اسے مشکوک سمجھا جانے لگتا ہے اور زبان رنگ یا نسل کا تعصب فروغ پانے لگتا ہے۔

ان حالات میں تحریک صوبہ ملتان ایک خوش آئند ہوا کا جھونکا ہے جسے خطہ کی عوام کی مکمل تائید حاصل ہے۔

مجلس مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے طارق فاروق، ڈاکٹر یحییٰ بھٹی، ڈاکٹر اعجاز رسول، ڈاکٹر امتیاز حسین اور اسحاق خان نے کہا کہ ہما را مطالبہ ہے کہ سابق حاکم ملتان نواب مظفر خان سدوزئی شہید کا صوبہ ملتان بحال کیا جائے تاکہ خطہ کی مظلوم و محروم عوام کو صوبہ کی صورت میں اس کا آئینی و قانونی حق واپس مل سکے۔

سیاسی قوتیں اگر عوامی حمایت چاہتی ہیں تو صوبہ ملتان کے لئے عملی آواز بلند کریں، ورنہ عام انتخابات میں یہاں کے لوگ ان پر عدم اعتماد کرتے ہوئے انہیں عبرت کا نشان بنا دیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button