Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان پبلک سکول و کالج میں سالانہ سپورٹس ویک 2025 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد

ملتان پبلک سکول و کالج میں سالانہ سپورٹس ویک 2025 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل ملتان پبلک سکول اینڈ کالج محسن مبارک تھے ۔

اس موقع پر ملتان پبلک سکول اینڈ کالج کے بوائز کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مہمان خصوصی کو سٹوڈنٹ پائلٹ بختیاور کریم ، غیور عباس اور محمد بہرام افراز (چائڈ پائلٹ ) جونیئر سکول نے خوش آمدید کہا اور جونیئر سکول کے ننھی طالبہ عشال فاطمہ نے پھولوں گلدستہ پیش کیا

پرنسپل ملتان پبلک سکول اینڈ کالج محسن مبارک نے مشعل روشن کی اور سپورٹس حلف لیا اور بی ون سٹاف ، پی ٹی آئی ، آرٹ ٹیچرز ، پی ٹی آئی ٹیچرز اور تمام اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی طلبہ نے پی ٹی ڈسپلے پیش کیا، سکول کوائر نے ملی نغمے پیش کیے، طلباء نے رسہ کشی ، اینیمل ریس ، بٹر فلائی ریس ، 100 میٹر ریس میں حصہ لیا، اس موقع پر ٹیبلو بھی پیش کیا گیا۔

اس افتتاحی تقریب کے کمپیئر ندیم شاہد ، غلام فاروق شامل تھے، پروگرام انتظامیہ میں ہیڈ زمیں سید جلیل عباس ، عالیہ ہمایوں ، نزہت سلیم ، ندیم شاہد ، اسد علی، محسن نواز،غلام فاروق ،حافظ نذیر احمد ، سیف الدین گیلانی ، اظہار حیدر اور صلاح الدین بھی شامل تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button