Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کیلئے سخت مانیٹرنگ سسٹم لاگو کرنے کا فیصلہ

کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت ملتان پبلک بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کیلئے سخت مانیٹرنگ سسٹم لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمشنر نے واضح کیا کہ سکول کے معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

طلباءو طالبات کے مستقبل کیلئے میرٹ پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ملتان پبلک کو نامور ادارہ بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ ادارے کا معیار تعلیم بہتر کرنے کیلئے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے۔

کمشنر عامر خٹک نے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہر ماہ طلب کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سکول کے مسائل کے فوری حل کیلئے بورڈ میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کی پراگریس لینا ضروری ہے۔

اجلاس میں بورڈ نے بہترین کارکردگی پر تدریسی سٹاف کو ستائش اور مراعات دینے پر بھی غور کیا گیا۔

جبکہ سکول کے رائیڈنگ کلب کی تزین و آرائش ،مرمت و کشادگی پراجیکٹ، بچوں کو بہتریں گھڑ سوار بنانے کیلئے انسٹرکٹر رکھنے کی منظوری دی گئی۔

گرلز برانچ میں نیو بلاک کی تعمیر، بوائز برانچ میں ہاسٹل کی تعمیر کے معاملات پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا ، جبکہ ملتان پبلک سکول جونئیر برانچ شہر میں شفٹ کرنے بارے تجویز زیر غور آئی، جس پر مزید کام کاٹاسک ڈی سی ملتان طاہر وٹو کو سونپ دیا۔

بورڈ نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ و دیگر بجٹ معاملات پر بجٹ کمیٹی کے ریمارکس طلب کئے۔جبکہ میڈکل افسر کی تعیناتی، سولر سسٹم انسٹالیشن،ہونہار مستحق طالب علموں کو ملتان پبلک سکول میں کوٹہ دینے،بوائز برانچ میں کیفے ٹیریا، زرعی رقبہ ٹھیکہ پر دینے بارے تجویز زیر غورآئی۔

اجلاس میں پانی کا کھالہ گرلز برانچ تک تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی۔

واضح رہے کہ معروف صنعتکار جلال الدین رومی نے ملتان پبلک سکول میں 16 الیکٹرک واٹر کولرز بمعہ فلٹریشن اور چلرز لگانے کی ذمہ داری لیتے ہوئے کہا کہ سکول کی اپ گریڈیشن میں سب کو ملکر مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ۔

اجلاس میں گرلز برانچ میں زیر تعمیر کیفیٹیریا کو جلد مکمل کرنے بارے بھی ہدایات دی گئیں۔

اجلاس میں ڈی سی ملتان طاہر وٹو، ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد،پرنسپل عظمی خان اور بورڈ کے ممبران موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button