Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان پبلک سکول میں پبلک کالج کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

پبلک کالج کے نئے بلاک کے افتتاح ،جدید سوئمنگ پول اور رائڈنگ کلب کا بھی جلد آغاز کیا جائے گا۔

کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ دنیا کی تمام ترقی یافتہ اقوام نے تعلیمی میدان میں جھنڈے گاڑ کر ہی کامیابیاں سمیٹی ہیں اسی وژن کے تحت وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تعلیمی شعبے میں انقلابی اصلاحات کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان پبلک سکول نے اس سلسلے میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے پبلک کالج کے کیمپس کی بنیاد رکھ دی ہے، جس سے ہائر سیکنڈری کلاسز کا بھی آغاز کردیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان پبلک سکول کے دورے کے موقع پر پبلک کالج کے نئے بلاک کے افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سرفراز احمد بھی اس موقع پر ہمراہ تھے ،کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ کالج کیمپس میں ہائر سیکنڈری کلاسز میں داخلوں کا سلسلہ جلد شروع ہوگا ۔

مذکورہ ملتان پبلک کالج کی بلڈنگ کو ادارے کے وسائل سے فعال کیا گیا ہے جس پر اس ادارے کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ جاوید اختر محمود نے مزید کہا کہ ادارے کو تعلیمی و غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے مثالی بنانا ہمارا مشن ہے اس سلسلے میں پلک سکول میں جدید سوئمنگ پول اور رائڈنگ کلب کا بھی جلد آغاز کیا جائے گا۔

کمشنر کا کہنا تھا کہ ملتان پبلک سکول کی انتظامیہ اور تدریسی سٹاف بہتیرن صلاحتیوں کا مالک ہے جس کے ثمرات نئی نسل تک موثر تعلیمی انداز میں منتقل ضرور ہونگے۔دریں اثناء کمشنر جاوید اختر محمود نے پبلک سکول میں شجرکاری کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔کمشنر کی جانب سے بہترین کارکردگی کے حامل اساتذہ اور انتظامی افسران میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button