Breaking NewsSportsتازہ ترین

دوسرا معرکہ: پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج پھر آمنے سامنے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ایک دن آرام کے بعد آج پھر میدان میں آمنے سامنے ہوں گی ،مہمان ٹیم پرعزم ہے کہ وہ جیت کے ساتھ سیریز میں واپس آئے گی ، جبکہ بابر اعظم جیت مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

تفصیل کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ آ ج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، ورلڈ سیریز مینز کے سلسلے میں شامل تین میچز کے پہلے میچ میں پاکستان نے پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔

یہ بھی پڑھیں۔

پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

سیریز کے دوسرے ٹاکرے میں کامیابی کے ساتھ فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے لیے میزبان گرین شرٹس پہلے مقابلے میں کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پر عزم ہے۔

دوسری جانب حریف ویسٹ انڈیز نے بھی سیریز میں کم بیک کرنے کے لیے پلان تشکیل دیدیا ہے بیٹسمینوں کی جانب سے عمدہ کارکردگی کے ساتھ باؤلنگ میں مزید بہتری لانے کے لیے پرعزم ہیں ۔

دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی پچ کو بیٹسمینوں کے لیے سازگار قرار دیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے بڑا ٹوٹل بننے کی امید ہے پہلے میچ میں دونوں ٹیموں کے بیٹسمینوں کی جانب سے جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے شائقین کرکٹ بہت زیادہ محظوظ ہوتے ، جس کی وجہ سے آ ج ہونیوالے ٹاکرے میں بھی شائقین کانٹے دار مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔

پہلے میچ میں پاکستان نے ملتان سے ویسٹ انڈیز کی ایک روزہ بادشاہت کا خاتمہ کردیا۔1980 سے اب تک دونوں کی باہمی ون ڈے تاریخ میں گرین کیپس کبھی بھی ملتان میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔

قاسم باغ اسٹیڈیم سے لے کر ملتان کرکٹ اسٹیڈیم تک کالی آندھی کا غلبہ تھا لیکن بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پاکستان نے زبردست مزاحمت اور شاندار حکمت عملی کے تحت سب کچھ مٹادیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دن کی سخت گرمی میں شروع ہونے والے میچ کو آدھی رات میں جاکر اس نے سنسنی خیز مقابلہ میں 5 وکٹ سے کامیابی کو گلے لگایا ۔

گزشتہ رو ز ملتان میں شدید گرمی کے باعث پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا گیا۔

دونوں ٹیمیں آرام کرتی رہیں کچھ کھلاڑیوں نے ڈاکٹر سے ٹریٹمنٹ بھی لیا ،جبکہ کچھ کھلاڑیوں میں ڈی ہائیڈریشن ہوگئی تھی جس کی وجہ سے سیشن منسوخ کرنا پڑا۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان نکولس پورن نے کہا ہے کہ ملتان کے فینز نے ہمیں حیران بھی کردیا،ساتھ میں ہم بہت خوش بھی ہیں۔پہلے یہاں کی گرمی حیران کن تھی،پھر اوپر سے کرکٹ لوورز کی آمد نے ایسا محسوس کروایا کہ جیسے انڈیا سے میچ ہو،ہم نے اسے بہت انجوائے کیا ہے،یہ ایک قابل فخر اور نہ بھولنے والے لمحات تھےآ ئند ہ میچز میں شائقین کو شاندار کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، ملتان میں کرکٹ سے محبت اور انتظامات سے بہت متاثر کیا ۔

انہوں نے کہ ہم شکست کو بھول کر میدان میں اتریں گے نئی سٹریجی اپنائیں گے ، ہمار ا فوکس پہلے بھی بابر اعظم تھےز اب بھی ان کو فوکس کریں گے اور سیریز میں واپس آنے کی کوشش کریں گے ۔

جبکہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر امید ہیں کہ آج کی جیت کے ساتھ سیریز اپنے نام کریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے شدید موسم میں بھی اچھا پرفارم کیا امید ہے وہ اس کا تسلسل برقرار رکھیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں