Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

ملتان ریجن کے کانسٹیبلوں کو ترقی دینے کا فیصلہ

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی کے احکامات کی روشنی میں ملتان ریجن کے اضلاع ملتان وہاڑی،خانیوال اور لودھراں کے ہیڈ کانسٹیبلان کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض کی ہدایت پر ریجن کے 150 ہیڈ کانسٹیبلز کو ترقی کے لیے محکمانہ کورس کروایا جائے گا۔

محکمانہ کورس کے بعد ان کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی)کے عہدہ ترقی دی جائے گی۔

اس حوالہ سےریجنل پولیس آفیسر ملتان کا کہنا تھا کہ انٹر میڈیٹ کورس کے لیے ملتان ریجن سے 200 ہیڈ کانسٹیبلان کو طلب کیا گیا ، جن میں سے 150 ہیڈ کانسٹیبل کو میرٹ پر منتخب کر کے پولیس ٹریننگ کالج ملتان بھجوایا جا رہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورس کے لیے انتخاب میں صرف میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو، منتخب امیدواروں کو کورس کے لیے 4 اپریل کو پولیس ٹریننگ کالج ملتان رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، 4 ماہ کے دورانیہ کے کورس کا باقاعدہ آغاز 5 اپریل 2022 سے ہو گا ۔

کورس کے لیے ضلع ملتان سے 85 ، وہاڑی 24 ، خانیوال 26 اور لودھراں سے 15 ہیڈ کانسٹیبلان کو محکمانہ ترقی کے لیے کورس پر بھجوایا جا ریا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button