Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

قومی کرکٹر صہیب مقصود کے ساتھ گاڑیوں کے شوروم مالک کا فراڈ، چیئرمین پی سی بی نے قانونی معاونت فراہم کردی

قومی کرکٹر صہیب مقصود نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کی کہ ان کے ساتھ بڑا فراڈ ہوگیا، ملتان کے ایک شو روم کے مالک نے ڈیڑھ کروڑ کی گاڑی بغیر کاغذات کے فروخت کردی جبکہ مزید مجھے 70 لاکھ اضافی لے کر جعلی کاغذات والی گاڑی تھما دی، 8 ماہ بعد اپنی گاڑی ایک گھر میں دیکھی، وہاں گیا اور کہا کہ یہ میری گاڑی ہے مجھے واپس کر دو، وہ کہنے لگا میں نے پیسے دے کر خریدی ہے، میں نے کہا تو اس کے کاغذات کہاں ہیں، میں ابھی پولیس کو بلاوں گا تو یہ مجھے مل جائے گی، وہ کہنے لگا کسی کا باپ بھی یہ گاڑی یہاں سے نہیں لے جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایک قومی کرکٹر کے ساتھ یہ سلوک ہورہا ہے تو عام آدمی کے ساتھ کیا ہوگا؟؟ انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز سےاپیل کی وہ صورتحال کانوٹس لیں ان کو انصاف فراہم کریں اور گاڑی واپس دلوائیں۔

دوسری طرف قومی کرکٹر صہیب مقصود سے وزیر داخلہ اور چیرمین پی سی بی کی جانب سے رابط آر پی او ملتان سے دفتر میں ملاقات قومی کرکٹر کو انصاف دلانے کیلئے ڈی ایس پی کو معاونت فراہم کر دی گئی ہے، ایک ہفتے میں فیصلہ ہو جائے گا۔

قومی کرکٹر صہیب مقصود نے تمام قانونی ثبوت فراہم کر دئیے، قومی کرکٹر نے بتایا کہ چیرمین پی سی بی محسن نقوی اور آ ر پی او ملتان کی جانب سے میرٹ پر فیصلہ ہونے کی وجہ سے میرے نقصان کا ازالہ ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button