Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پلانٹ فار پاکستان ڈے کے سلسلہ میں ملتان میں دو ہزار پودے لگائے جائیں گے ۔رانا ندیم انجم

حکومت پاکستان کے ویژن کے مطابق کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد کی خصوصی ہدایت پر پلانٹ فار پاکستان ڈے کے سلسلہ میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان دوہزار پودے لگائے گا۔

ان خیالات کا اظہار رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان نے پلانٹ فار پاکستان ڈے کے سلسلہ میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں فاروق لطیف ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان۔اور اظفر عبداللٰلہ۔حماد منیر اور منظور لطیفی گراونڈ انچارج شامل تھے۔

رانا ندیم انجم نے کہا کہ ہم سب کو حکومت پاکستان کے کلین اینڈ گرین پاکستان ویژن کو کامیاب کرنا ہے۔

اسی سلسلہ کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے ملتان ڈویژن میں پلانٹ فار پاکستان ڈے کی مناسبت سے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے۔

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کو دو ہزار پودوں کی تنصیب کا ٹارگٹ دیا گیا ہے، آج کا اجلاس اسی سلسلہ میں منعقد کیا گیا ہے

۔فاروق لطیف نے کہا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ جلد ہی اس شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کرے گی، اور جلد از جلد اس ٹارگٹ کو پورا کیا جائے گا تاکہ ہمارے کھیلوں کے میدانوں میں آنے والے نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین ماحول فراہم کیا جاسکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button