Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کا پی سی بی سے مطالبہ: "ہماری مالی مشکلات کو سمجھیں، نقصان میں جانے والی ٹیم کو سانس لینے دیں”

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے اپیل کی ہے کہ وہ فرنچائزز کی مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرے۔

میڈیا ٹالک ملاحظہ فرمائیں ۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ آئندہ 25 فیصد اضافی قیمت پر ٹیم نہیں خریدیں گے بلکہ نئی بولی میں حصہ لیں گے، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ملتان سلطانز کی اصل قیمت کیا ہے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

علی ترین نے کہا کہ ملتان سلطانز کی ویلیو کراچی کنگز کے برابر ہے، لہٰذا اس کی قیمت بھی اتنی ہی ہونی چاہیے اور وہ اسی قیمت پر اسے خریدیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان سے پہلے بھی مالکان مالی نقصان کے باعث ٹیم چھوڑ چکے ہیں، اور وہ مزید نقصان برداشت نہیں کر سکتے۔

اپنے ہوم گراؤنڈ ملتان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ٹیم نے تین میچ ہارے تو انہوں نے کھلاڑیوں کو تسلی دی کہ وہ اپنے ہوم گراؤنڈ جا رہے ہیں، جہاں انہیں کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئن وہی ٹیم ہوتی ہے جو مشکل حالات میں خود کو منوائے، اور انہیں یقین ہے کہ ملتان سلطانز نہ صرف ان حالات سے نکلے گی بلکہ ٹائٹل بھی جیتے گی۔

پی ایس ایل کی مقبولیت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس بار پی ایس ایل کی ہائپ نظر نہیں آ رہی، اور انہوں نے ہائپ پیدا کرنے کے لیے بہت کچھ کیا، لیکن پی سی بی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

جنوبی پنجاب میں کرکٹ کے فروغ کے لیے جاری منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے علی ترین نے بتایا کہ شہر بانو ویمن کرکٹ میں ایک ابھرتا ہوا نام ہے، لودھراں کے کھلاڑی نیشنل انڈر 19 اور ڈومیسٹک میں کھیل رہے ہیں۔ اب وہ لودھراں سے باہر نکل کر ملتان میں ڈی ایچ اے میں ایک نئی کرکٹ اکیڈمی بنانے جا رہے ہیں۔ اس کے بعد رحیم یار خان، بہاولپور اور وہاڑی جیسے شہروں میں بھی اکیڈمیاں قائم کی جائیں گی۔

آخر میں انہوں نے اعلان کیا کہ ملتان میں صحافیوں کے تعاون سے سلطانز کی کمپین کو فروغ دیا جائے گا اور سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ جلد ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button