Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لئے 169 کا ٹارگٹ

عثمان خان61، محمد رضوان 36، یاسر خان 29 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے 13 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کی، اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پچ کی مشکل کنڈیشن پر محتاط انداز اپنایا، اور ٹیم مجموعے کی ففٹی مکمل کی۔ گزشتہ میچ کے نصف سنچری بنانے والے یاسر خان 29 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوگئے، محمد نواز کی گیند پر محمد شہزاد نے نے انکا کیچ تھاما۔

دوسری وکٹ 116 کے مجموعہ پر گری، جب محمد رضوان 36 سکور بناکر شاداب خان کی گیند پر شارٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ مخائل بریس ویل 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

افتخار احمد اور عثمان خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، عثمان خان نے پی ایس ایل میں 5ویں نصف سنچری مکمل کرنے کےلئے 29 گیندوں کا سہارا لیا، جس میں 4- 4 چھکے اورچوکے شامل تھے۔ انہوں نے 61 رنز بنائے اور رائلی کی گیند پر رن بنانے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ افتخار احمد 8 کے سکور پر جیسن ہولڈر کی گیند ہر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان،رائلی، جیسن ہولڈر اور محمد نواز نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button