Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

علی ترین کا پی سی بی پر سخت وار، لیگل نوٹس کے ٹکڑے کر ڈالے، طبلِ جنگ بجا دیا

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو دیے گئے قانونی نوٹس کے جواب میں نہ صرف سخت مؤقف اختیار کیا بلکہ طوفانی انداز میں جواب دے کر کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچا دی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پی ایس ایل : ملتان سلطانز معطل، پی سی بی نے معاہدے کی خلاف ورزی پر کارروائی شروع کر دی، ملتان سلطانز نے قانونی نوٹس کو افسوس ناک قرار دے دیا

جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جاری کردہ ویڈیو پیغام میں علی ترین نے پی سی بی اور پی ایس ایل کے اعلیٰ حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اور ان پر من مانی، اقربا پروری اور بدانتظامی جیسے الزامات عائد کیے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں "اڑھائی لوگ” کہہ کر بورڈ کی انتظامیہ کی اہلیت پر سوالات اٹھائے۔

ویڈیو ملاحظہ فرمائیں ۔
https://x.com/aliktareen/status/1981429970615620023?t=tOkymhCqBeDFFHlCkDnd9A&s=08

علی ترین نے اپنی لیگل ٹیم کے مشورے کے برخلاف ویڈیو پیغام میں طنزیہ انداز میں معافی مانگی، لیکن ساتھ ہی پی سی بی اور پی ایس ایل کے مبینہ اقدامات اور کوتاہیوں کی طویل فہرست بھی گنوائی۔ ویڈیو کے اختتام پر انہوں نے پی سی بی کی جانب سے موصول ہونے والے لیگل نوٹس کو پھاڑ کر ہوا میں اچھال دیا، جو اس تنازعے کو مزید سنگین بنا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کا پی سی بی سے مطالبہ: "ہماری مالی مشکلات کو سمجھیں، نقصان میں جانے والی ٹیم کو سانس لینے دیں”

واضح رہے کہ پی سی بی نے علی ترین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر انہوں نے کھلے عام معافی نہ مانگی تو فرنچائز اونرشپ سے معطلی یا تاحیات پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ علی ترین کی اس جارحانہ حکمتِ عملی کے بعد بورڈ اور فرنچائز کے درمیان محاذ آرائی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے، اور کرکٹ حلقوں میں اس معاملے پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button