Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

علی ترین کا محسن نقوی کو ایک اور خط

ملتان سلطانز کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ میں بہتر گورننس، شفافیت اور پارٹنرشپ مؤثر اور یقینی بنانے کے لئے جامع اصلاحات پر مبنی تجاویز جمع کروائی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔
علی ترین کا پی سی بی پر سخت وار، لیگل نوٹس کے ٹکڑے کر ڈالے، طبلِ جنگ بجا دیا

تفصیل کے مطابق ملتان سلطان کی جانب سے پی سی بی چیئرمین کو لکھے گئے خط میں حالیہ کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ وقت لیگ کے مستقبل کو روشن بنانے، اعتماد کی بحالی اور بہتر پیشہ ورانہ نظام وضع کرنے کا بہترین موقع ہے تاکہ پی ایس ایل اپنی مکمل افادیت حاصل کر سکے. علی خان ترین نے اس موقع پر کرکٹ لیگ کے ساتھ اپنے دیرینہ عزم کو ایک بار پھر دہرایا۔

خط میں ایڈہاک بنیادوں پر ہونے والی فیصلہ سازی اور محدود انتظامی تجربے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے اور ادارہ جاتی احتساب پر زور دیا گیا ہے۔

چار اہم اصلاحات کی تجاویز:

پی ایس ایل کمیٹیوں اور ورکنگ گروپس میں فرنچائز نمائندگی سمیت تمام فرنچائز کو پالیسی سازی میں شامل کیا جائے تاکہ شیڈولنگ، ہائرنگ، ٹکٹنگ، مارکیٹنگ اور میچ ڈے آپریشنز جیسے معاملات میں تمام اسٹیک ہولڈرز کا تجربہ شامل ہو سکے۔ اس سے لیگ کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد زیادہ مؤثر ہوگا۔فرنچائزز کو نئی بھرتیوں، ان کے کردار اور انکی سلیکشن سے پہلے اپنی تجاویز دینے کا اختیار ہونا چاہیے تاکہ میرٹ پر مبنی بھرتیاں کی جا سکیں جو پیشہ وارانہ معیار پر پوری اترتی ہوں۔

پی ایس ایل عالمی سطح کے ٹیلنٹ کی توجہ حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہمیں صرف کرکٹ بورڈ کے سابق ملازمین پر انحصار نہیں کرنا چاہیے. ایک واضح تنظیمی چارٹ ترتیب دیا جائے جس میں آپریشنز، مارکیٹنگ، فین انگیجمنٹ، پلیئر افیئرز اور فنانس جیسے شعبے ہوں، جن کی قیادت اہل اور تجربہ کار ایگزیکٹو ٹیم کرے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ ہر ماہ مقررہ تاریخوں پر میٹنگز ہوں، ایجنڈا پیشگی شیئر کیا جائے، منٹس ریکارڈ کیے جائیں اور عمل درآمد کے نکات کا فالو اپ کیا جائے۔ اس سے مالیات، آپریشنز، مارکیٹنگ، ٹکٹنگ، پلیئر افیئرز اور فین انگیجمنٹ کے معاملات میں شفافیت اور اعتماد بڑھے گا۔

خط میں کنٹرول کے مقابلے میں پارٹنرشپ پر زور دیا گیا ہے تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز پی ایس ایل کی ترقی اور اسکا عالمی تشخص بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

تقریبا دس سال کے بعد اب ملتان سلطان کی ترجیح ہے کہ پاکستان سپر لیگ کو ایک نئی سطح پر لے کر جایا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button