Breaking NewsSportsتازہ ترین
پی ایس ایل 8: سلطانز اور کنگز کا آدھا سفر مکمل، بیٹنگ اور باؤلنگ میں راج کس کا
پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز آدھا سفر طے کرنے والی پہلی 2 ٹیمیں بن گئی ہیں، دونوں کے 5،5 میچز مکمل ہوگئے ہیں۔
بیٹنگ اور بائولنگ دونوں شعبوں میں سلطانز کاطوطی بول رہا ہے۔
محمد رضوان 329 اسکور کے ساتھ پہلے اور اسی ٹیم کے ریلی روسو218 رنزکرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔
بائولنگ میں بھی ملتان سلطانز کے احسان اللہ پہلے نمبر پر ہیں،انکے تعاقب میں اسامہ میر ہین،وہ بھی اسی ٹیم کے ہیں۔
عباس آفریدی بھی اسی ٹیم کے ہیں جو تیسرے نمبر پر ہیں۔
کراچی کنگز میچ سے قبل تک احسان اللہ کی 12 وکٹیں تھیں۔
وہ کراچی اننگ کی ایک وکٹ بھی نہ لیتے تو بھی ٹاپ پر ہیں۔