Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل 8 : قلندرز اور سلطانز کی پریکٹس، شاہین آفریدی فارم میں نظر آئے

پی ایس ایل سیزن کے افتتاحی معرکہ کےلئے ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی ، ساڑھےتین گھنٹے کی پریکٹس میں کھلاڑیوں نے فزیکلی فٹنس کی ایکسرسائز کیں ۔

بعد ازں نیٹ پریکٹس بھی کی، گھٹنے کی انجری سے واپس آنے والے لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی نے بالنگ کے چھوٹے چھوٹے سیپل کئے۔

عمران غلام اور عبداللہ شفیق کے ساتھ ساتھ فاسٹ باؤلر جلات خان اور بلے باز طاہر بیگ اور احسن بھٹی بھی بھرپور فارم نظر آئے۔

قلندرز ذرائع کے مطابق راشد پہلے تین میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، جبکہ بروک ،جارڈن کاکس، وکٹ کیپر بلے باز اور بعد میں کوسل مینڈس کے نا ہونے سے ایک دھچکہ لگا ہے، تاہم سیم بلنگز اور شائی ہوپ کو متبادل کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، جوقلندرز کی فینز کی امیدوں پر پورا اتریں گے ۔

دوسری طرف ملتان سلطان کے مشتاق احمد نے بالنگ کا ایک سیشن کرایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button