Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان سلطانز اور پشاور زلمی آج آمنے سامنے ہوں گے

پی ایس ایل 10 کے سلسلے میں آ ج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی میں آمنے سامنے ہونگے۔

کھلاڑیوں، آفیشلز اور کرکٹ شائقین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، میچ کے دوران 8 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

سپروائزری افسران سیکیورٹی اور ٹریفک سمیت تمام انتظامات کا ذاتی طور پر جائزہ لیں گے، پولیس اہلکار ڈیوٹی پوائنٹس پر انتہائی چوکس اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں گے۔

پنجاب پولیس نے گزشتہ سالوں کے مقابلے میں پی ایس ایل میچز کی سیکیورٹی کے حوالے سے زیادہ بہتر حکمت عملی اپنائی ہے، پی ایس ایل میچز کے پر امن انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ، سیکیورٹی اداروں اور تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن قائم کر دی گئی ہے۔

ڈولفن اسکواڈ، پولیس رسپانس یونٹ اور ایلیٹ فورس کی ٹیموں نے کھلاڑیوں کے راستوں اور اسٹیڈیم کے ارد گرد موثر گشت کیا۔ ٹیم روٹ کی مسلسل نگرانی جاری رہے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button