Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

محمد رضوان اور ٹم ڈیوڈ نے ملتان سلطانز کو مسلسل پانچویں کامیابی دلادی

کراچی میں جاری ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے میں ملتان سلطانز نے مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

فاتح ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور آلراؤنڈر ٹم ڈیوڈ کی دھواں دھار بلے بازی کی بدولت ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 57 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم 223 رنز کےتعاقب میں8 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز ہی بناسکی۔

آلراؤنڈر بین کٹنگ اور اوپنر حضرت اللہ ززائی کے علاوہ پشاور زلمی کا کوئی بھی بیٹر ملتان سلطانز کے باؤلرز کے سامنے مزاحمت نہ کرسکا ۔

بین کٹنگ نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ حضرت اللہ ززائی نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 43 رنز اسکور کیے۔

شاہنواز دھانی اور عمران طاہر نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ملتان سلطانز نے کپتان محمد رضوان اور ٹم ڈیوڈ کی شاندار بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے۔

شان مسعود کے ہمراہ 85 رنز کی شراکت سے اننگز کا آغاز کرنے والے کپتان محمد رضوان نے 53 گیندوں پر ایک چھکے اور 8 چوکوں کی بدولت 82 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ شان مسعود 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اختتامی اوورز میں ٹم ڈیوڈ نے چھکوں کی برسات کر کے ٹیم کا مجموعہ 200 کے پار پہنچادیا۔ انہوں نے 6 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 19 گیندوں پر 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ خوشدل شاہ بھی تین چھکے لگا کر 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

شعیب ملک، عثمان قادر اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button