ملتان سلطانز کو جیت کا بھولا سبق یاد آگیا، 33 رنز سے پہلی جیت اپنے نام کرلی

تین میچوں میں شکست کاسامنا کرانے کے بعد جیت کا سفر شروع کیا اور پی ایس ایل سیزن 10 کے 12ویں میچ میں اپنے روایتی حریف کو 33 رنز سے ہرادیا۔
قبل ازیں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کرپہلے کھیلتےہوئے لاہور قلندرز کو جیت کےلئے 229 کا ہدف دیا سلطانز نے ہوم گراونڈ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پانچویں اوور میں مجموعہ ففٹی تک پہنچا دیا۔
سلطانز کے اوپنرز نے 89 رنز کا اوپننگ سٹینڈ دیا، یاسر خان نے 28 گیندوں کا سامنا کیا اور 3 چھکوں 5 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی، کپتان محمد رضوان 17 گیندوں پر 32 سکور بنا سکے اور آصف افریدی کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگ میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے۔
دوسری وکٹ کی شراکت میں 70 سکور بنے، عثمان خان 39 رنز بنا کر ریشاد حسین کی گیند پر آصف آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگ میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھاتیسری اور چوتھی وکٹ بالترتیب 163 اور 179 پر گری، یاسر خان 87 اور آشٹون ٹرنر نے 15 سکور بنائے۔ یہ یاسر خان کی پی ایس ایل میں دوسری نصف سنچری تھی، جس میں 6-6 چوکے اور چھکے شامل تھےمیخائل بریسویل 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے،کامران غلام اور افتخار احمد نے آخری اوورز میں تیز بیٹنگ کی اور ٹیم کا مجموعہ 228 تک لے گئےافتخار احمد نے برق رفتاری سے 18 گیندوں پر 3-چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے جبکہ کامران غلام نے 3 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
لاہور قلندرز کے ریشا د حسین دو ، شاہین ، سکندر اور آصف کی ایک ایک وکٹ حاصل کی قلندرز کی ٹیم نے برق رفتاری سے کھیل کا آغاز کیا فخرزماں کے چھکے چوکوں نےسنسنی پھیلادی مگر 38کے مجموعی سکور پر محمد نعیم 11رنز بنا کر آوٹہوگئےجس کے بعد فخرزماں کا ایک بڑا اونچا کیچ مڈ وکٹ پر لٹل نےلیکر ان کو پویلین کا راستہ دکھایا،انہوں نے 32رنزبنائے ان کے بعد ٹیم سنبھل نہ سکی،عبداللہ شفیق 18ڈیرل میچل 19رنز بناسکے ان کے بعد بلنگ سے کھیل کوسنبھالنے کی کوشش کی وہ چار چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 43 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئے شاہین آفریدی ایک رنزبناسکے،آصف آفریدی چار رنزبناکرکیچ آؤٹ ہوئے ،سکیندر رضا نے 50رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے ان کی اننگز میں تین چکھے شامل تھے۔
عبیدشاہ نے تین، بریسول ،اسامہ میر نے دو دو جبکہ لٹل نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔