ملتان سلطانز ہوم گراونڈ سے جیت کا آغاز کرنے کےلئے پُرامید، افتخار کا میچز کے شیڈول کو ہار کی وجہ قرار دینے سے انکار

ملتان سلطانز کے آ ل راؤنڈر افتخار احمد نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں ہونیوالی شکست کو پس پشت ڈال کر ملتان سے نئی شروعات کرنے کا پلان بنایا ہے، ہم پُرامید ہیں کہ آج جیت ہمارا مقدار بنے گی کیونکہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کی فتوحات کی شرح بہت زیادہ ہے، جس کی وجہ سے پوری ٹیم کا مورال بلند ہے۔
لاہور قلندر کے خلاف ایک یونٹ کی طرح کارکردگی دکھانے کی کوشش ہوگی، ملتان کے شائقین کرکٹ کو بہت زیادہ سپورٹ کرتے ہیں، جس کی وجہ سے یہاں پر کرکٹ کھیلنے کا بہت مزہ آ تا ہے۔
ریشاد حسین اچھے باولر ہیں، بین الاقوامی کرکٹ میں ان کے خلاف کھیلنے کا تجریہ ہے، ملتان سلطانز اپنی جیت کا آ غا ز اپنے ہوم گراؤنڈ پر کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ تین میچوں میں شکست سے سیکھنے کی کوشش کی، ہوم گراونڈ سے دور کھیلنے اور میچز کی شیڈول کو ذمے دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا ، ساری ٹیمیں ایسے ہی کھیل رہی ہیں۔
گزشتہ برس ملتان کی ٹیم نے شروع میں اچھی پرفارمنس دی تھی، ایسا ہو جاتا ہے، اب ہماری نظریں جیت پر ہیں، ابھی رن ریٹ کو نہیں دیکھ رہے ، جیت ملے گی تو سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔
ہمارے قومی ہیروز، ینگ پلیئر اور غیر ملکی کھلاڑی اچھی پرفارمینس دے رہے ہیں، ایسا ہو جاتا ہے جب جیت روٹھ جاتی ہے، کوشش ہے کم بیک کریں۔




















