Breaking NewsSportsتازہ ترین
پاکستان سپر لیگ : ملتان سلطانز اہم کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز کو 8 ویں سیزن کے ابتدائی 7 میچز کے لیے آسٹریلوی بیٹر ٹم ڈیوڈ دستیاب نہیں ہوں گے، ٹم ڈیوڈ مارچ کے پہلے ہفتے میں اسکواڈ جوائن کریں گے۔
جارح مزاج آل راونڈر ورک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے ابتدائی میچز نہیں کھیل سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
پی ایس ایل 8 : قلندرز اور سلطانز کی پریکٹس، شاہین آفریدی فارم میں نظر آئے
دوسری طرف جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر ٹیم کو 8 میچز کے لیے دستیاب ہیں، جن کے جاتے ہی ٹیم میں اُن کی جگہ ٹم ڈیوڈ لیں گے، اسی لیے سلطانز نے مزید ری پلیسمنٹ نہیں لی ہے۔
جنوبی افریقا کے وائن پارنیل کی پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں شرکت مشکوک ہے، وہ افریقی لیگ کے دوران گروئن انجری کا شکار ہوئے تھے۔
کیرون پولارڈ اور رائیلی روسوو پورے پی ایس ایل کےلیے ٹیم کو دستیاب ہیں۔