Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل 8 : ملتان اسٹیڈیم میں ڈرامے کا اختتام ، کنگز کو شکست ، سلطانز فاتح

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم ملتان سلطانز کو کھیلانے کا فیصلے پر شان مسعود اور محمد رضوان نے کھیل کاآغاز کیا۔۔

دونوں بیٹرز نے کھل کر گراؤنڈ کی چاروں جانب شاٹس کھیلے، اور 62 گیندوں پر پارٹنر شپ کی مد میں 85 رنز جوڑے۔شان مسعود نے 31 گیندیں کھیل کر 50 رنز بنائےان کی اننگزمیں 6 چوکے ، 1چھکا شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پی ایس ایل 8: 11ویں معرکے میں جیت کےلئے کراچی کنگز کو جیت کےلئے197 رنز کا ٹارگٹ

وہ 51 کے انفرادی سکور پر شعیب ملک کے ہاتھوں آوٹ ہوئے عمران طاہر نے ان کا کیچ پکڑا۔ رئیلی روسونے وکٹ پر میچ میں گرمی پیدا کی رائیلی روسو نے 21 بالوں پر 20 رنز بنائے، انکو محمد عمر نے ان کو آؤٹ کیا دوسری طرف محمد رضوان نے اپنالاٹھی چارج جاری رکھاانہوں نے 60 گیندیں کھیل سینچری بنائی، جس میں میں 10 چوکے، 3 چھکے شامل تھے، انہوں نے110 سکور بنائے ، اور آوٹ نہیں ہوئے ۔

کیون پولارڈ دورنزکےساتھ ناٹ آوٹ رہے اس طرح ملتان نے دو وکٹ کے نقصان پر 196کامجموعہ تشکیل دیاکراچی کنگز کی جانب سے کی جانب سے شعیب ملک نے 4 اوورز میں 29 سکور ، محمد عمر نے 42 دیکر 1،1 وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگزنے اپنی اننگز کاآغاز تیزرفتاری سے کیا، یوں لگتا تھا کہ سکور 15 اورز میں پورا ہو جائے گا مگر کنگز کی خواہشیات اس وقت دم توڑ گئی جب میتھیوویڈ اسامہ کےہاتھوں ایل بی ڈبیلو ہوگئے۔

انہوں نے تین چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے 20 رنز بنائے ان کے بعد امید کی بڑی کرن جمیز ونس اس وقت ڈوب گئی، جب اسامہ کی تھرو پر رضوان نے انہیں رن آوٹ کرکے چلتاکیا انہوں نے34 گیندوں پر سات چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 75رنز بنائے حیدر علی16رنزپرخوشدل کاشکار بنے۔

شعیب ملک کوعباس آفریدی نے پویلین پہنچایا ان کی اننگز14 رنز تک محدودرہی ۔

جسکے بعد عماد وسیم اور بن کٹینگ نے کھیل کا پانسہ بدل دیا ۔

آخری اوور میں 22 رنزچاہیے تھے، عماد نےنوبال پرچھ لگا کر سنسنی پھیلا دی، جسکے بعد کٹینگ نے چھ لگا دیا، اور میچ کنگز کی طرف چلا گیا جس کے بعدمیچ میں اور ڈرامہ ہوا کٹنگ 12رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔

اس طرح آخری گیند پر 5رنزچاہیں تھے مگر ایک رنز بناسکا ، کنگز 193رنزبناسکے اور تین رنزسے شکست کھا گئے ۔عماد نے 46رنز بنائے عباس آفریدی نےدواسامہ اورخوشدل نے ایک ایک آوٹ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button