Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل 8 : ملتان کے سلطانز جیت کی راہ پر گامزن، پہلا میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے جیت کا مزہ چکھ لیا، احسان اللہ احسان کی باولنگ، اور رائیلی کی شاندار ففٹی کی بدولت لیگ کے مجموعی طور پر تیسرے اور اپنے دوسرے میچ میں افتتاحی فتح حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں ۔

پی ایس ایل 8: احسان اللہ احسان کی تباہ کن باولنگ، کوئٹہ کے گلیڈی ایٹرز110 پر ڈھیر، ملتان کے سلطانوں کو جیتنے کےلئے 111 رنز درکار

ملتان سلطانز کی جانب سے روسو رائیلی نے شاندار 78 رنز بنائے ، اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، اور ان کا ساتھ محمد رضوان نے دیا، جنہوں نے 28 رنز بنائے۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر میزبانی کا حق ادا کرتے ہوئے کوئٹہ کے گلیڈی ایٹرز کو پہلے کھیلایا، اور احسان اللہ احسان کی تباہ کن باولنگ کی بدولت مہمان ٹیم کو 110 رنز تک محدود کر دیا، احسان اللہ احسان نے 12 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اور ان کا ساتھ اکیل ہوسین ، اسامہ ، عباس آفریدی نے دیا، انہوں نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی طرف کی طرف بھیجا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پی ایس ایل 8: تیسرے میچ میں ملتان سلطان کا ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈئیٹر کے خلاف کا باؤلنگ کافیصلہ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب واحد وکٹ نووان تشارا نے لی، انہوں نے شان مسعود کو 3 کے انفرادی سکور پر آوٹ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں