پی ایس ایل 8: تیسرے میچ میں ملتان سلطان کا ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈئیٹر کے خلاف کا باؤلنگ کافیصلہ

پی ایس ایل 8 کے تیسرے میچ میں ٹاس پھر ملتان کے حصے میں آیا ، پہلے پھر فیلڈنگ،آج 3 رنز تو نہیں لڑنے والے؟؟
پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیتا ہے، اور ایک بار پھر پہلے فیلڈنگ کا اعلان کردیا ہے۔
کیا ہی اتفاق ہے کہ مسلسل تیسرے میچ میں تیسرا ٹاس جیتنے والے کپتان پہلے بیٹنگ نہیں کررہے،جب کہ گزشتہ 2 میچز میں پہلے بیٹنگ والی ٹیم جیتی ہے۔
لیگ کا تیسرا میچ ہے جبکہ ملتان سلطانز ہوم گراؤنڈ پر اپنا دوسرا اور کوئٹہ سیزن کا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔
ملتان سلطانز نے شاہ نواز دھانی کی جگہ عباس آفریدی کو کھلایا ہے، ریلی روسو کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ملتان اسکواڈز میں 2 تبدیلیاں ہوئی ہیں۔
نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل پی ایس ایل کا ڈیبیو آج ملتان میں کریں گے،وہ پہلی بار یہ لیگ کھیل رہے ہیں۔
جیسن رائے،عمر اکمل،سرفراز احمدافتخار احمد،محمد حفیظ،محمد نواز،عبد الوحید،نسیم شاہ،محمد حسنین اور نواون شامل ہیں۔
ملتان سلطان ٹیم میں کپتان محمد رضوان ، شان مسعود ، ڈیوڈ ملر ، کیرون پولارڈ ، خوشدل شاہ ، عقیل حسین ، اسامہ میر ، سمین گل ، عباس آفریدی ، احسان اللہ شامل ہیں ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، مارٹن گپٹل ، جیسن روئے ، عمر اکمل ،افتخار احمد ، محمد حفیظ ، محمد نواز ، عبدالواحد ، نسیم شاہ ، محمد حسنین ، نوان توشارا شامل ہیں۔