Breaking NewsSportsتازہ ترین
پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، ٹیم میں 8 تبدیلیاں

ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پی ایس ایل کے 25 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ہوم گراؤنڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ملتان سلطان نے آج کے میچ میں اٹھ تبدیلیاں کی ہیں، اج سے پہلے پاکستان سپر لیگ کے کسی بھی میچ میں اتنی تبدیلیاں دیکھنے میں نہیں آئی ہیں۔
ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان)، یاسر خان، شائی ہوپ، عامر برکی، آسٹن ٹرنر، شاہد عزیز ، ڈیوڈ ویلی، فیصل اکرم، محمد حسنین، عبید شاہ شامل ہیں۔
پشاور یونائیٹڈ کی ٹیم 1 تبدیلی کے ساتھ مچ اون، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد حارث، حسین طلعت، میکس برائنٹ، معاذ صداقت، الزاری جوزف، احمد دانیال اور علی رضا پر مشتمل ہے۔