Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : ٹیچرز سپورٹس گالا شروع ہوگیا

ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی ہدایت پر محکمہ تعلیم کی جانب سے ضلع ملتان میں پہلی مرتبہ ٹیچرز سپورٹس گالا کا انعقاد کیاگیا ۔

اس موقع پر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول گلگشت میں اساتذہ کیلئے رنگا رنگ سپورٹس مقابلے منعقد کئے گئے۔
ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نگ پائلٹ سکول کا دورہ کیا اور ٹیچرز سپورٹس گالا کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے ٹیچرز کے ہمراہ کھیلوں میں حصہ بھی لیا جبکہ سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر واہگہ نے سپورٹس گالا کے حوالے سے بریفننگ دی۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے غیر نصابی سرگرمیاں ناگزیر ہیں۔محکمہ ایجوکیشن کو سپورٹس سرگرمیاں باقاعدگی سے کرانے کا ٹاسک دیا ہے۔

محمد علی بخاری نے کہا کہ خواتین اساتذہ کیلئے بھی گرلز سکولز میں سپورٹس گالا کا انعقاد کیا جارہا ہے جس سے انکی پروفیشنل لائف میں بھی بہتری آئے گی اور تعلیمی ماحول بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button