کیا ملتان ٹیسٹ 2 روز میں ختم ہوسکتا ہے ؟؟

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کا دوسرا دن، کیا یہ میچ آج دوسرے ہی روز ختم ہو جائے گا؟
اگر ایسا ہوا تو کیا ہوگا؟؟ کیا یہ ممکن ہے؟؟ ممکن کیوں نہیں،جب پہلے روز 20 وکٹیں گر گئی ہیں اور دونوں اننگز مکمل ہوگئی ہیں تو یہ سب دوسرے روز بھی ممکن ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں ایسا کئی بار ہوچکا ہے کہ ایک ٹیسٹ میچ دو دن میں مکمل ہوا ہو اور تیسرے روز تک بھی نوبت نہ آئی ہو۔ہم آپ کو یہاں 3 باتیں بتانے والے ہیں۔
پہلی بات یہ کہ ٹیسٹ کرکٹ میں کتنے ٹیسٹ میچز 2 روز میں ختم ہوئے اور کہاں۔کیا پاکستان میں ٹیسٹ میچ کبھی دو روز میں مکمل ہوا؟ویسٹ انڈیز نے پاکستان میں آخری بار ٹیسٹ میچ کب جیتا تھا۔
دنیائے کرکٹ کی 148 سال قریب تاریخ میں اب تک 25 ٹیسٹ میچز 2 دن میں ختم ہوچکے ہیں۔آخری بار کیپ ٹائون میں جنوری 2024 میں جنوبی افریقا کو بھارت نے 2 دن میں ہرایا تھا۔پاکستان بیرون ملک شارجہ میں آسٹریلیا سے 2 روز میں ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔اکتوبر 2002 میں ایسا ہوا تھا۔
پاکستانی سر زمین پر اب سے پہلے تک کبھی کوئی ٹیسٹ میچ 2 دن میں ختم نہیں ہوا ہے۔ملتان ٹیسٹ پاکستان ٹیسٹ ہسٹری میں یوں 2 دن میں ختم ہوکر نئی تاریخ رقم کرسکتا ہے۔
ویسٹ انڈیز نے پاکستانی سر زمین پر جو 22 ٹیسٹ میچز کھیل رکھے ہیں، ان میں سے 4 جیتے ہیں اور 10 ہارے ہیں۔8 میچز ڈرا کھیلے ہیں۔
ویسٹ انڈیز نے پاکستان میں صرف 1980 کی ایک ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔پاکستان نے ہوم میدانوں میں 3 سیریز اپنے نام کی ہیں۔3 سیریز ڈرا ہوئی ہیں۔ویسٹ انڈیز نے آخری بار پاکستان میں 2006 میں دورہ کیا تھا اور 3 میچز کی ٹیسٹ سیریز 0-2 سے ہارا تھا۔
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز۔پاکستانی سر زمین پر ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ جیتے 35 سال ہونے کو ہیں۔آخری بار 1990 میں فیصل آباد کے مقام پر ویسٹ انڈیز نے پاکستان 8 وکٹ سے ہرا دیا تھا، اقبال سٹیڈیم میں پاکستان پہلے کھیلا تھا اور 170 اسکور کرسکا تھا۔
ویسٹ انڈیز نے 195 رنز بنائے اور 25 رنز کی سبقت لی، پاکستان دوسری باری میں 154 پر باہر ہوا، یوں مہمان ٹیم نے ہدف 130 رنز 3 وکٹ بناکر میچ 7 وکٹ سے جیتا تھا۔عمران خان اور ڈسمینڈ ہینز کپتان تھے۔
کیا ویسٹ انڈیز 35 سال کے قریب عرصے بعد پاکستان میں ٹیسٹ جیت سکتا، اس کا جواب بھی آج ملے گا۔ان 35 برس میں اس نے پاکستانی سر زمین پر جو 8 ٹیسٹ میچ اس فتح کے بعد کھیلے۔6 ہارے اور صرف 2 ڈرا کھیلے تھے۔