انجینئرنگ یونیورسٹی کا تین ارب 70 کروڑ کا بجٹ منظور

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کاسال 2022 تا 2023کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے تین ارب 70کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی
40لیکچرار پروفیسرز اور لئھیب انجینئرزکی بھرتی کی بھی منظوری نئے عہدوں کیلئے دیئے گئے، چارج کی بھی منظوری دی گئی۔
بجٹ اجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹرسید منصور سرور ،جسٹس ریٹائرڈ خالدعلوی ،رجسٹراریوای ٹی ڈاکٹر عاصم عمر ،ڈاکٹر راو آصف، ڈاکٹر صائمہ، ڈاکٹر صادق ، شاہ سوار ،رفیق فاروقی اورحکومت پنجاب کی نمائندگی اراکین پنجاب اسمبلی میڈم شاہدہ اور میڈم ثائرہ نے کی۔
اس موقع پروائس چانسلر ڈاکٹرسید منصور سرور نے کہاکہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (U E T)ملتان کاشمار جلد پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں میں ہوگا۔
مستقبل کے بہترین انجینئرز اس یونیورسٹی سے ڈگریاں لے کرکامیاب طریقے سے مختلف شعبوں میں زندگی کاآغازکرچکے ہیں ،اسی تعلیمی سال میں یونیورسٹی کی اپنی عمارت لاڑکمپلیکس میں نئی کلاسوں کاآغازہوگا۔
حکومت پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے اراکین پنجاب اسمبلی میڈم شاہدہ اور میڈم ثائرہ نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے یونیورسٹی کی نئی عمارت کی تعمیرکیلئے مکمل فنڈزجاری کئے ہوئے ہیں ، بارہ سال سے یونیورسٹی کی نئی عمارت کاکام رکاہواتھا حکومت بچوں اوربچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیئے ہوئے ہے ہماری حکومت ہرڈسٹرکٹ کی سطح پریونیورسٹیاں بنائے گی تاکہ طلباءوطالبات کو گھر سے دور تعلیم کے لئے ناجاناپڑے ۔
یونیورسٹی کی تعمیرمیں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائےگی جلد وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی اسکی نئی عمارت کاافتتاح کرینگے۔
یونیورسٹی کی تعمیرکاکام 60فیصد مکمل ہوچکاہے ایڈمن بلاک اورکیمیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ورکنگ کیلئے تیار ہیں۔