Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

دو روزہ ملتان انڈر 12 کڈز میلہ آج سے شروع ہوگا، رانا ندیم انجم

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام دو روزہ ملتان انڈر 12 کڈز میلہ جس میں پانچ تا بارہ سال کے بچے اور بچیاں حصہ لے رہی ہیں کا با قاعدہ آغاز آج ہوگا۔

ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان رانا ندیم انجم کے مطابق آج دن بارہ بجے رجسڑیشن کلوز ہونے کے بعد آج شام ساڑھے چھ بجے ہاکی گراونڈ سپورٹس کمپلیکس میں فٹبال، اور اتھلیٹکس کے مقابلہ جات منعقد کرائے جائیں گے۔

اس سلسلہ میں افتتاحی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

جبکہ مارشل آرٹ اور رسہ کشی کے مقابلے کل چار جون کو شام ساڑھے چھ بجے باسکٹ بال ارینا میں کرائے جائیں گے۔جس کے بعد اختتامی تقریب منعقد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس ایونٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد معصوم بچوں کو موبائل کے آلودہ ماحول سے نکال کر صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔

اور والدین کو یہ پیغام دینا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کھیلوں کے میدان کی طرف راغب کریں، اور کم از کم ایک گنٹھہ لازمی بچوں کو مختلف کھیلوں میں مصروف رکھیں تاکہ ہمارے پیارے ملک پاکستان کا مستقبل تندرست اور توانا ہو۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button