Breaking NewsSportsتازہ ترین
ملتان انڈر 13 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز

سپورٹس ڈپارٹمنٹ ملتان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام انڈر 13 کا آغاز کررہا ہے۔
ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف کے مطابق سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان انڈر 13ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کررہا ہے۔
جس میں اتھلیٹکس۔ فٹبال۔ جمناسٹک۔ مارشل آرٹس( تیکوانڈو) آرچری۔ بیڈمنٹن۔ ٹیبل ٹینس۔ اور کرکٹ کی گیم شامل ہے۔
یہ پروگرام تحصیل، ڈسڑکٹ، اور ڈویژن لیول پر منعقد کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کھیلوں میں حصہ لینے کے خواہشمند کھلاڑی 30 نومبر تک اپنی رجسڑیشن کرواسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ صرف رجسٹرڈ کھلاڑی ہی ان ٹرائلز میں حصہ لےبسکیں گے۔
رجسڑیشن فارم ڈویژنل سپورٹس آفس ، ڈسڑکٹ سپورٹس آفس ملتان، تحصیل سپورٹس آفس شجاع آباد اور تحصیل سپورٹس آفس جلال پور پیروالہ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔