Breaking NewsNationalتازہ ترین

ایم یو جے الیکشن2022 : انجم پتافی صدر اور عدنان قریشی سیکرٹری منتخب

ملتان یونین آف جرنلسٹ الیکشن 22-23 کا انعقاد گزشتہ روز ملتان پریس کلب میں ہوا، پولنگ کا عمل دن 10 تا 5 بجے تک جاری رہا، ووٹنگ اور گنتی کو لائیو دکھا گیا، صدر کی نشست پر انجم پتافی نے 224 ووٹ لیکر میدان مارلیا، جبکہ جنرل سیکرٹری کا مقابلہ عدنان فاروق قریشی نے 179 ووٹ لیکر جیتے۔

اسی طرح نائب صدر کی نشستو پر پہلے نمبر پر حیدر عباس نقوی نے 162، جبکہ دوسرے نمبر پر اعظم جہانگیر نے 132 ووٹ حاصل کیے۔

جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر محبوب ملک کو 187 ووٹ ملے، جبکہ دوسری نشست پر قلب حسن 155 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔

اسی طرح فنانس سیکرٹری کی نشست پر مہتاب حیدر نے 189 ووٹ حاصل کرکے جیت اپنے نام کی ۔

مجلس عاملہ کی دس نشستوں پر سدرہ فاروق، سلمان قریشی، عظیم بھٹی، شکیل احمد، امیرزمان بھٹی، راؤ نعمان علی، سید ثقلین نقوی، شہزاد قریشی، سرفراز اعوان اور احسن رضا نیازی کمیاب کرار پائے۔

الیکشن میں حصہ لینے والے تمام اراکین نے الیکشن کے کامیاب انعقاد پر الیکشن کمیٹی کے چیئرمین سردار ظفر اللہ خان ممبران شریف جوئیہ اور شعیب افتخار کو مبارکباد پیش کی۔

الیکشن کا رزلٹ پیش کرتے وقت سردار ظفراللہ خان نے تمام اراکین پریس کلب کا بھرپور حصہ لینے اور سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر کو بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ممبران الیکشن کمیٹی شریف جوئیہ اور شعیب افتخار نے الیکشن میں حصہ لینے والے ممبران اور اراکین پریس کلب کا بھرپور اعتماد کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں