Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ایم یو جے کا پہلا اجلاس، رمضان میں صحافیوں کی امداد کا فیصلہ

ملتان یونین آف جرنلسٹس کا پہلا اجلاس نو منتخب صدر انجم پتافی کی زیر صدارت ہوا ۔

اجلاس میں سیکرٹری جنرل عدنان فاروق قریشی ۔سینئر نایب صدر حیدر عباس ۔نائب صدر اعظم جہانگیر ۔جوائنٹ سیکرٹری محبوب ،ملک قلب حسن اور ممبران مجلس عاملہ سدرہ فاروق ۔امیر زمان بھٹی ثقلین نقوی شکیل چوہدری ۔شہزاد قریشی اور عظیم بھٹی شریک ہوئے ۔

اجلاس سے قبل چئیرمین الیکشن کمیٹی سردار ظفر اللہ خان اور شریف جوئیہ نے الیکشن نتائج منتخب باڈی کے حوالے کیا ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنے صحافی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، اور انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

اس موقع پر منتخب اراکین کی تجویز پر فیصلہ کیا گیا کہ ممبران ایم یو جے کو ممبرشپ کارڈز فراہم کئے جائیں گے ۔جبکہ اراکین کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی گئی ۔

اجلاس میں صدر ایم یو جے انجم پتافی کا کہنا تھا کہ جلد اراکین کو منتخب اسپتالوں اور لیبارٹریز میں خصوصی رعایت حاصل ہو جائے گی ۔

سیکرٹری جنرل عدنان فاروق قریشی نے کہا کہ صحافی بھائیوں کی فلاح کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔

سینئر نائب صدر حیدر عباس نقوی نے بتایا کہ معروف تعلیمی اداروں کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ایم او یو پر دستخط ہوتے ہی شہر کے اعلی تعلیمی ادارے صحافیوں کے بچوں کو فیس اور دیگر اخراجات میں پچاس فیصد رعایت فراہم کر دیں گے ۔

نائب صدر اعظم جہانگیر نے ممبران کی فلاح و بہبود کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات پر تجاویز پیش کیں۔

اجلاس کے اختتام پر اراکین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملتان یونین آف جرنلسٹس صحافیوں کی حقیقی نمائندہ تنظیم ہے جس کے تمام اراکین کو ممبران کی بھرپور سپورٹ اور اعتماد حاصل ہے ۔جلد کی تقریب حلف برداری کا انعقاد ہوگا ۔

اجلاس میں الیکشن کمیٹی کی جانب سے شفاف انتخابات کے انعقاد پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button