Breaking NewsNationalتازہ ترین
ملتان : واپڈا ٹاؤن فیز تھری کے الاٹیز کا حتجاج، بائی باس روڈ بلاک کردیا
واپڈا ٹاؤن فیز تھری کو ایک عشرہ بیت جانے کے باوجود اس کے الاٹیز کی قسمت کا فیصلہ نہ ہوسکا، جس پر گزشتہ روز واپڈا ٹاؤن کے سامنے بائی پاس روڈ کو بلاک کردیاگیا، جس کی وجہ سے مین ٹریفک بلاک ہوگئی۔
متاثرین کا کہنا تھا کہ ہمیں گھر دیں ہمارا حق دیں، ہم نے پیسے جمع کرارکھے ہیں، مگر اس سکیم کا فیصلہ نہیں ہورہا ہے، جس کی وجہ سے ہمارا سرمایہ ڈوب گیا اعلیٰ حکام اس کا نوٹس لیں، اور ہمیں حق دلوائیں۔
بعدازاں پولیس نے آکر مذاکرات کیے، جس بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔