واسا کا عملہ الرٹ،،،،،،،،،،،،،24گھنٹے سروس

منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا کی ہدایت پرعید تعطیلات کے دوران شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بلاتعطل فراہمی کے لیے فیلڈ اور مینٹیننس سٹاف کی جانب سے آپریشن کاسلسلہ جاری ہے ۔
سیوریج ،واٹر سپلائی اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کی طرف سے عید تعطیلات منسوخ کیے جانے کے بعد ڈیوٹی روسٹر کے مطابق فرائض سرانجام دیے جارہے ہیں ۔
سوموار کے روز بھی سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر نکاسی آب کی شکایات موصول ہوتے ہی ٹیموں نے مشینری کے ہمراہ تمام شکایات کا ہنگامی بنیادوں پر ازالہ کیا۔
واسا کے آن لائن کمپلینٹ سینٹر پر موصول ہونے والی تمام شکایات کے ازالے کے لئے کوئیک رسپانس دیا جا رہا ہے، اور منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا عید تعطیلات کے دوران تمام شکایات کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں ۔
شعبہ واٹر سپلائی کی طرف سے عید ایام میں شہریوں کو فراہمی آب کا سلسلہ بھی بلاتعطل جاری ہے جبکہ تمام ڈسپوزل اسٹیشن پر بھی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ملازمین تین شفٹوں میں فرائض سرانجام دیے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 2 مئی سے عید تعطیلات شروع ہونے پر تمام فیلڈ اور مینٹیننس سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر کے خصوصی ڈیوٹی پلان جاری کیا گیا ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقے جن میں نواب پور روڈ المصطفی روڈ،سوئی گیس روڈ،گراس منڈی، ٹی بی ہسپتال روڈ اور دیگر علاقوں میں جہاں جہاں بوسیدہ سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام جاری تھا ان علاقوں میں عید تعطیلات سے قبل سڑکوں کو ہموار کر کے ٹریفک ایبل کر دیا گیا ہے ۔
تاہم ایم ڈی واسا نے سیوریج افسران کو ایسے تمام علاقوں میں شکایات موصول ہونے پر ریلیف کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔