Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

شاہراہوں اور گلیوں میں گندگی پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شاہراہوں اور گلیوں میں گندگی پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے، اور گلیوں میں مویشی باندھنے،گرین بیلٹ میں کچرا اور سڑکوں پر ملبہ پھینکنے والے متعدد شہریوں کو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے عثمان پورہ یونین کونسل17 کے رہائشی شوکت کو سڑک پر کچرا پھینکنے پر انتباہی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح عثمان پورہ کے محمد رفیق کو گلی میں مویشی باندھنے اور شریف پلازہ کچہری چوک کے فاروق احمد کو فلائی اوور کے نیچے کچرا پھینکنے پر انتباہ پر مبنی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

سی ای او ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد فاروق ڈوگر نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کسی شہری کو گلیوں کو بھانوں میں بدلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔شہر میں قائم بھانے گندگی اور تعفن پھیلانے کا سبب بنتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گلیوں میں ملبہ ڈال کر راستے بلاک کردینا قانونا” جرم ہے، اور گرین بیلٹس میں کچرا ڈال کر شہر کے حسن کو ماند کرنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ طرز عمل ہے۔
سی ای او و ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد فاروق ڈوگر نے بتایا کہ نوٹس لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت جاری کئے گئے ہیں، جن پر عمل نہ کرنیوالے شہریوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔

انہوں نے اہلیان ملتان سے اپیل کی ہے کہ شہراولیاء کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ایم ڈبلیو ایم سی تعاون کریں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button